ذہنی دباؤ ظاہر کرنے والے بصری واہمے کی حقیقت سامنے آ گئی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 13 جنوری 2019 23:49

ذہنی دباؤ ظاہر کرنے والے بصری واہمے کی حقیقت سامنے آ گئی

پچھلے کچھ دنوں سے انٹرنیٹ پر ایک بصری واہمہ یا آپٹیکل الوژن گردش کررہا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ بصری واہمہ آپ کے ذہنی دباؤ کی شناخت کر سکتا ہے۔  اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اگر یہ آپ کو ساکت نظر آرہا ہے تو آپ پرسکون ہیں۔ اگر یہ آپ کو تھوڑا گھومتا نظر آ رہا ہے تو آپ تھوڑے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ اگر یہ آپ کو زیادہ گھومتا دکھائی دے رہا ہے تو آپ زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔


بی بی سی کے مطابق اصل پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بصری واہمے کو  نیورولوجی کے جاپانی پروفیسر، یاماموٹو ہاشیما نے تخلیق کیا ہے۔
تاہم اس بصری واہمے کی حقیقت ویسی نہیں جیسی بتائی جا رہی ہے۔ افواہوں کی تصدیق کرنے والی مقبول ویب سائٹ سنوپس (Snopes) کی تحقیق کے مطابق اس بصری واہمے کو یوکرین سے تعلق رکھنے والے یوری پیریپاڈیا نے تخلیق کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کا ذہنی دباؤ سے بھی کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ اس کے علاوہ یاماموٹو ہاشیما کا بھی کوئی وجود نہیں ہے۔
پیریپاڈیا نے بتایا کہ انہوں نے اسے 26 ستمبر 2016 کو ایڈوبی الیسٹریٹر میں بنایا تھا۔ اسے بنانے کے لیے اکیوشی کیٹاؤکا کا ایفیکٹ استعمال کیا گیا تھا۔
پیریپاڈیا نے بتایا کہ انہوں نے اسے فیس بک پر دیکھا اور یہ ایک دم وائرل ہوگیا۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اب لوگ اس کی حقیقت جان چکے ہیں، اس لیے وہ خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :