سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 14 جنوری 2019 12:29

سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان فلم ’’بھارت‘‘ کے متعلق مختلف تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ دنوں نشانہ بازی کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد انہوں نے حال ہی میں فلم کے سیٹ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ اپنی کرکٹ کی ماہرانہ صلاحیتوں کو دکھا رہے ہیں۔ علی عباس ظفر کی فلم میں کترینہ کیف، تبو اور دیشا پتانی شامل ہیں۔