رواں سیزن کے دوران کینو کا برآمدی ہدف ساڑھے تین لاکھ ٹن مقرر

پیر 14 جنوری 2019 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ملک میں مختلف مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں رواں سیزن کے دوران کینو کی برآمدات کا ہدف 3لاکھ 50ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ذرائع کے مطابق دسمبر 2018ء میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 25 ہزار ٹن کینو برآمد کئے گئے اور مارچ اپریل تک برآمدی ہدف حاصل کرنے کے لئے نئی منڈیاں بھی تلاش کی جارہی ہیں۔

جس سے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو سکے گا۔زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان میں چاروں صوبوں میں دو لاکھ ہیکٹر رقبے پر کینو کاشت کیا جاتا ہے اور اس کی 98 فیصد پیداوار ضلع سرگودھا سے حاصل ہوتی ہے۔عالمی سطح پر کینو کی مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید اور بہتر اقسام کی کاشت کے لئے کاشتکاروں کی راہنمائی کی ضرورت ہے ۔