Live Updates

شدید برفباری میں بھی ڈیوٹی نبھانے والی پولیو ورکرز کی تصاویر وائرل

دونوں خواتین کے جذبے کو سلام! جو ٹھٹرتے موسم میں بھی ننھے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے کوشاں ہیں۔ صارفین کا تصویر پر چترال کی پولیو ورکرز کو سلام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 جنوری 2019 13:19

شدید برفباری میں بھی ڈیوٹی نبھانے والی پولیو ورکرز کی تصاویر وائرل
چترال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 جنوری 2018ء) :شدید برفباری میں ڈیوٹی نبھانے والی دو پولیو ورکز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔صارفین نے دونوں خواتین کو ہیرو قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دو خواتین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جو کہ شدید برفباری میں پولیو کی کٹ اٹھا کر کھڑی ہیں۔دونوں خواتین کا تعلق چترال سے ہے۔

خیبرپختونخوا کی یہ وادی ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے اور سرد موسم کی لپیٹ میں ہے۔تاہم اس سرد موسم میں پیدا ہونے والے بچوں کو ویکسینیشن فراہم کرنے کے لیے پولیو ورکرز پیش پیش ہیں۔دونوں خواتین کی تصویر پاکستان پولیو کے خاتمے کے انضمام کے لیے بنائے گئے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جس کے ساتھ کیپشن دی گئی ہے کہ ایک ہیرو وہ ہے جو کسی بڑے مقصد کے حصول کے لیے اپنی جان قربان کر دے۔

(جاری ہے)

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دونوں پولیو ورکرز کی ہمت کو سراہا ہے ایک صارف نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کوشش کرنے والے تمام ورکرز کو سلام صارف نے کہا کہ پولیو ورکز کی قربانیوں سے ہماری اگلی نسل سے پولیو کا خاتمہ ہو گا۔
ایک صارف نے اس تصویر کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تصویر قرار دے دیا ۔

ایک صارف نے کہا کہ 
اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے دونوں پولیو ورکرز کی ہمت و حوصلے کو سراہا ہے۔واضح رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے شعبہ صحت میں تاریخ رقم کی ہے۔ قومی پولیو مہم سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی غیر جانبدار رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ قومی انسداد پولیو مہم تاریخ کی کامیاب ترین مہم ثابت ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار 98 فیصد بچوں کو پولیو کے خطرے پلائے گئے۔گذشتہ قومی پولیو مہم میں 2 فیصد بچے ویکسین سے محروم رہے،ڈبلیو رپورٹ کے مطابقپولیو مہم کا حصہ 93 فیصد بچوں کو انگلی پر تصدیقی نشان پائے گئے۔پنجاب م98.1، سندھ97.8، بلوچستان 97.4 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فاٹا اضلاع کے 98.8 فیصد جی بی 99.2، آزاد کشمیر 97 فیصد بچوں میں پولیو ویکسینیشن کی تصدیق ہوئی جب کہ اسلام آباد میں 95.3 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات