پاکستان سکول بحرین کی گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 جنوری 2019 13:48

پاکستان سکول بحرین کی گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،احمد امیر پاشا،منامہ) چند علم دوست پاکستانیوں نے 1968ء میں منامہ کے ایک محلے فریق فاضل میں ایک کرائے کی عمارت میں پاکستان سکول قائم کیا تھا.

ابتدائی طور پر اس کا درجہ پرائمری تھا. بعد ازاں اسے منامہ سکول کی موجودہ عمارت میں منتقل کر دیا گیا .

1979ء میں اس کا الحاق فی"رل بورڈ اسلام آباد سے کر. کے اس کا درجہ اعلیٰ ثانوی جماعت تک بڑھا دیا گیا. 1984ء میں اس کا عیسی ٹاون کیمپس کا اقبال بلاک تعمیر ہوا جس کا افتتاح موجودہ ولی عہد مملکت بحرین صاحب السمو شیخ سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ نے کیا تھا.
1994-1995ء میں عیسی ٹاؤن کیمپس میں دو نئے جناح اور سر دید  بلاک تعمیر کئے گئے.

2006ء میں سکول کے انتظامی معاملات والدین کے سپرد ہوئے. 2015 ء میں سکول کی موجودہ مینجمنٹ نے ادارے کے انتظامی امور سنبھالے. یہیں سے پاکستان سکول کی تاریخ کا وہ سنہری دور شروع ہوا جس میں ادارے نے ہر میدان میں شاندار ترقی کرتے ہوئے تعلیمی ترقی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے.

    28 دسمبر 2018 کو پاکستان سکول کی انتظامیہ اور بورڈ آف مینجمنٹ کی مشترکہ مساعی سے ادارے کی گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد عیسی ٹاون کیمپس کے وسیع میدان میں عمل میں لایا گیا.   گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی عزت مآب جناب افضال محمود، سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان تھے جبکہ بحرینی پارلیمنٹ کے معزز اراکین و عمائدین مہمانان اعزاز تھے جن کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں.

ڈاکٹر محترمہ سوسن كمال۔

(جاری ہے)

جناب محمد السيسي البوعينين- جناب خالد صالح بوعنق ۔ جناب عيسى القاضي-۔ جناب مال اللہ شاہین اور  جناب محمد باسم المجدمي.

کلاس ہفتم کے طالب علم عبداللہ نے تلاوت کلام پاک سے اس دن کی یادگار گولڈن جوبلی تقریباً ت کا آغاز کیا. پرنسپل جناب عتیق الرحمن نے اپنے استقبالیہ خطاب میں تمام مہمانوں کی آمد پر ان. کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے پاکستان سکول کی گولڈن جوبلی تقریبات کے انتظامات کرنے اور اس کا حصہ ہونے کے حوالے سے اپنے لئے خوش نصیبی قراد دیا. انہوں نے ان تقریبات کے انتظامات کے لئے بورڈ آف مینجمنٹ، اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات کی کوششوں کے لئے ان.

کا شکریہ ادا کیا.

چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ محترم قاری سمیع الرحمن نے بلیغ عربی اور انگریزی میں اس موقعے پر خیالات کا اظہار کیا. انہوں نے اپنے اپنے خطاب میں مہما ن خصوصی اور بحرین ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی آمد کو ادارے کے لئے باعث عزت قرار دیا. انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سالوںیونے والی شاندار تعلیمی ترقی   اور سکول کے بنیادی ڈھانچے( انفرا سٹرکچر) میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات مسلسل محنت اور مخلصانہ منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے.

انہوں نے کہا کہ میں. نے بطور چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ، پاکستان سکول بحرین، اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کہا تھا کہ ایک دن آئے گا جب پاکستان سکول بحرین ہی. کے نہیں بلکہ پورے خلیج میں ایک مثالی ادارے کے طور پر اپنی شناخت حاصل کر لے گا، اب الحمدللہ ہمارا یہ خواب پورا ہو گیا ہے تاہم یہ ترقی ہماری آخری منزل نہیں ہے ہمیں اس راستے پر  ابھی مزید آگے جانا ہے، کئ اور ریکارڈ ہمارے منتظر ہیں.

ہم تعلیمی ترقی میں مزید قابل فخر روایات قائم کرنا چاہتے ہیں.

پاکستان سکول بحرین کی ان تاریخی گولڈن جوبلی تقریبات کے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عزت مآب افضال محمود سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اس موقعے کو طلبا ء سے معنون کرتے ہوئے کہا. کہ ہمارے اصل ہیرو اور مستقبل کے. معمار ہمارے یہ نوجوان طلبہ و طالبات ہیں، میں ان کو انکی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں.

انہوں تقریب کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے پرنسپل، چئیر مین بورڈ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی. انہوں نے بحرین کی مجلس قانون ساز کے معزز اراکین کی اس تقریب میں شرکت کو پاک، بحرین دوستی کے لئے خوش آئند قرار دیا.      تقریب کے اگلے مرحلے میں گزشتہ بورڈ امتحانات 2017-18  میں جماعت نہم تا دو؛ زدہم، پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ طالبات کو میڈل پہنائے گئے.

بعد ازاں کلاس اول تا ہشتم، مقامی امتحانات میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کوبھی  میڈل اور سرٹیفیکیٹ دئے گئے.     اس موقع پر چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ و اراکین  اور پرنسپل کی طرف سے مہمان خصوصی اور مہمانان اعزاز کی خدمت میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں. سال بھر عمدہ تعلیمی نتائج اور مختلف شعبوں میں حس کارکردگی کے لئے اساتذہ اور ایڈمن سٹاف کو بھی تعریفی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں.

پاکستان سکول بحرین کی ان گولڈن جوبلی تقریبات کو عربی، اردو اور پاکستان کی علاقائی زبانوں میں.

مشہور گیتوں کے ٹیبلوز سے آراستہ. کیا گیا تھا. اس تقریب کا ایک نمایاں پہلو سینئیر کلاسز کے طلبہ و طالبات کی عربی اردو انگریزی، اور پاکستان کی علاقائی زبانوں میں متاثر کن کمپیئرنگ تھی جس کی حاضرین تقریب نے کھل کر داد دی. کمپیئرنگ کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں. احسن حبیب، دواز دہم بی_1-سعد شہزاد، دوازدہم بی-1. اسماء اشفاق. دوازدہم -جی-1، صحیرہ ناز.

دوازدہم جی-1. زینب بی بی. دوازدہم جی-1،ایمان فاروق. یازدہم جی.1 اور ثناء شاہد. یازدہم جی-1. اس عظیم الشان گولڈن جوبلی تقریب میں نظامت کے فرائض انجام دینے والے طلبہ و طالبات کے ہمراہ محترمہ فرح دیبا، محترمہ نصرت شکیل.، محترمہ دینا وجیہہ اور راقم الحروف احمد امیر پاشا نے بھی نظامت میں معاونت کے فرایض سر انجام دے.اس گولڈن جوبلی تقریب میں بحرین کی معروف کاروباری تنظیموں کے سٹالز نے مہمانوں کیلئے خریدو فروخت اور تفریح طبع کا سامان بھی مہیا کیا.