وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈپ پی کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 کھرب 25 ارب54کروڑ روپے جاری کر دیئے

پیر 14 جنوری 2019 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک2 کھرب 25 ارب54کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے لیے 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے ایک ارب 22 کروڑ 88 لاکھ، سیکورٹی میں اضافے کے لیے 6 ارب 88 کروڑ،ایرا کے لیے ایک ارب 40 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لیے 8 ارب 10 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لیے 11 ارب9 کروڑ، این ٹی ڈی سی/پیپکو کے لیے 9ارب 60 کروڑ، این ایچ اے کے لیے 1 کھرب1 ارب 45 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لیے 18ارب 39 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لیے 72 لاکھ، سپارکو کے لیی3 ارب 11 کروڑ، شماریات ڈویژن کے لیے 2 کروڑ 64 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لیے 11ارب 16 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 17 کروڑ 24 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لیی44 کروڑ97 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لیی8 ارب 7 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لیے ایک ارب 79 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لیے 93 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لیے 11 کروڑ40 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 10 ارب 18 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے لیے 3 کروڑ3 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 2 ارب 21 کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لیی40کروڑ 85 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کے لیے 3 کروڑ، میری ٹائم افیئرز کے لیے 67 کروڑ 42 لاکھ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لیے 12 کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لیے 4 ارب 29 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لیے 71کروڑ 45لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لیے 8کروڑ 51 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لیے 24کروڑ 8 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لیے 2 کروڑ 3 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے ایک ارب 83 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 11ارب 80 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لیے ایک ارب 44کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لیے 28کروڑ 3 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لیے 54 کروڑ 60 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لیے 8 کروڑ 38 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لیے 2 ارب 78 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے 46کروڑ 53 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لیی20 کروڑ 14 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کے لیے 44کروڑ 35 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 3 کروڑایک لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔