گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی غیر ملکی دورے سے لاہور واپسی

پیر 14 جنوری 2019 14:37

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی غیر ملکی دورے سے لاہور واپسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور غیر ملکی دورے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ۔گور نر پنجاب 3جنوری کو لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد سرور غیر ملکی دورے کے دوران بر طانیہ اور دوبئی میں مختلف تقر یبات میں شریک ہوئے۔انکی عدم موجودگی میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی قائمقام گورنر پنجاب کے فرائض انجام دیئے ۔