Live Updates

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کیخلاف درخواست سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

پیر 14 جنوری 2019 14:37

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کیخلاف درخواست سماعت بغیر کاروائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی تاہم درخواست گزار وکیل کی عدم پیشی پر درخواست پر سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔پیر کے روز ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی تاہم درخواست گزار وکیل کی عدم پیشی پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار جاوید اقبال قاضی نے وزیراعظم عمران خان، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ احتساب کا عمل شفافیت کی بنیاد پر انجام دیا جاسکتا ہے، کرپشن کے الزامات میں گرفتار ملزم کو کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنایا جاسکتا، شہباز شریف نیب اور دیگر احتساب کرنے والے اداروں کی بے توقیری کرتے ہیں، شہباز شریف بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نیب ،ایف آئی اے ودیگر اداروں کو طلب کرکے دبا ئومیں لاسکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے رولز میں موجودہ حالات کی مناسبت سے ترامیم کی جانی چاہئے۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنانے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات