اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018ء کے میٹرک پروگرام کے اسائنمنٹس مارکس ویب سائٹ پر فراہم کردیئے

پیر 14 جنوری 2019 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک پروگرام میں داخل طلبہ و طالبات کے اسائنمنٹس مارکس ویب سائٹ پر فراہم کردیئے۔

(جاری ہے)

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ سے اپنے اسائنمنٹس کے نمبرز چیک کریں اور اگر کوئی غلطی ہو تو فائنل امتحان کے نتائج کے اعلان سے قبل اس کی نشاندہی کریں تاکہ درستگی بروقت ممکن ہوسکے۔کنٹرول امتحانات کے مطابق فائنل امتحان کے نتائج تیار کئے جارہے ہیں امید ہے کہ میٹرک پروگرام کے فائنل امتحان کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :