Live Updates

عوام کسی بھی بہکاوے میں نہیں آئیں گے، گذشتہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، سید احمد حسین شاہ

پیر 14 جنوری 2019 14:57

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) بالاکوٹ کے حلقہ پی کے 30- سے تحریک انصاف کے امیدوار سید احمد حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے گذشتہ دور میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، تحریک انصاف میں شمولیت کا مقصد حلقہ میں پسماندگی کا خاتمہ ہے، حلقہ کے عوام تعصب اور برادری ازم کی سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نظریہ کو ووٹ دیں۔

وہ پیر کو بالاکوٹ کی یونین کونسل ست بنی میں عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسہ سے انصاف امن کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد یعقوب نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ہزاروں افراد نے بلا مشروط سید احمد حسین شاہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے جنبہ میں شمولیت اختیار کی۔ سید احمد حسین شاہ نے کہا کہ گذشتہ35 برسوں سے عوام کو گمراہ کر کے اپنے مقاصد کی تکمیل چاہنے والوں کے چہروں سے پردہ سرک چکا ہے، عوام اب کسی بھی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کی خاطر اتحاد جوڑنے اور اتحاد توڑنے والے جس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں وہ ایجنڈا کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے، اب کی بار عوام نے عزم ظاہر کر دیا ہے کہ 26 فروری کو حق و سچ کی فتح کے ساتھ تعمیر و ترقی کا آغاز ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات