سپریم کورٹ کا فیصلہ ،ْ مفروضوں پر مبنی کیس قانون کے کٹہرے میں زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا ،ْ مریم اورنگزیب

پیر 14 جنوری 2019 16:13

سپریم کورٹ کا فیصلہ ،ْ مفروضوں پر مبنی کیس قانون کے کٹہرے میں زیادہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف ،ْ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائوں کی معطلی کے خلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ سے خارج ہونے پر کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ،ْمفروضوں پر مبنی کیس قانون کے کٹہرے میں زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا - ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نوازشریف اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہر امتحان سے سر خروہوں گے کیونکہ اٴْن کی نیت صاف ہے - مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نواز شریف کے خلاف آج تک ایک روپے کی کرپشن ، کِک بیک اور مس یوز آف اتھارٹی ثابت نہیں ہو سکی - مریم اورنگزیب نے کہاکہ نیب محمد نواز شریف کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں کر سکی- مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف نے اربوں روپے کے منصوبے لگائے، بدترین مخالف ایک روپے کی کرپشن کا الزام تک نہ لگا سکے - مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نواز شریف اور شریف خاندان پہ سرکاری پیسوں کے خرد برد اور کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہ ہو سکا - مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نوازشریف اور شریف خاندان نے تین نسلوں اور تین دھائیوں کا ذاتی کاروبار کا حساب دیا - مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نوازشریف نے دن رات نیک نیتی ، ایمانداری اور دیانتداری سے ملک اور قوم کی خدمت کی ہے - مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی اور معاشی قوت بنایا - مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نوازشریف نے پاکستان کے نوجوانوں کو روشن مستقبل کی اٴْمید دی -