Live Updates

علیمہ خان نےاثاثوں کے انکشاف کے بعد کچھ جائیداد بیچ دیں

سنا ہے کہ علیمہ خان نے اپنی بیرون ملک کچھ پراپرٹی فروخت کردی ہے، ابھی علیمہ خان کی مزید جائیداد سامنے آئے گی، حکومت علیمہ خان کیس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 جنوری 2019 16:02

علیمہ خان نےاثاثوں کے انکشاف کے بعد کچھ جائیداد بیچ دیں
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے غیرملکی اثاثوں کے انکشاف کے بعد کچھ جائیداد بیچ دی ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماء سعید غنی کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ علیمہ خان نے جائیداد کا پتا چلنے پر کچھ جائیداد بیچ دی ہے، عمران خان کواپنی بہن کی جائیدادوں کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی بہانہ ہے۔

سندھ حکومت اصل نشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جھوٹ بول کر ملک میں سنسنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی والےچلے ہوئے کارتوس ہیں۔ اِن کے پلے ہی کچھ نہیں ہے۔ ممکن ہے علیمہ خان نے جائز پراپرٹی بنائی ہولیکن پھراُسے چھپایا کیوں؟ اندازہ ہے کہ علیمہ خان کی مزید جائیداد سامنے آئے گی۔

(جاری ہے)

سننے میں آ رہا ہے کہ انکشافات ہونے کے بعد علیمہ خانہ نے کچھ پراپرٹی بیچ دی۔

حکومت علیمہ خان کیس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ نوازشریف دورمیں بھی نیب کوسیاسی انتقام کے طورپر استعمال کیا گیا۔ تاہم اب وہ خود نیب کے نشانے پر ہیں۔ مزید برآں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سیاست اور حکومت میں انتشار خان بن گئے ہیں۔ ملک میں دو قانون چلنے نہیں دیں گے۔ نہ ہی ملک کو جعلی خان لمیٹڈ کمپنی بننے دیں گے۔

سعیدغنی نے کہا کہ لیاقت جتوئی کا نام ای سی ایل سے ہٹانا سوالیہ نشان ہے۔ نیب لیاقت جتوئی کے معاملے کا نوٹس لے یا پھر عمران خان کی غلامی کا اقرار کر لے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اورمراد علی شاہ کا نام نہ ہٹانا عدالت کی حکم عدولی ہے۔ اس سے ثابت ہو چکا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سیاسی بلیک میلنگ کا ہتھیار ہے۔ علیمہ خان کی چوری کی واردات میں عمران خان کی بخشش نہیں ہوگی۔ عمران خان کوعلیمہ خان کی چوری بارے جواب دینا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات