الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں اوورسیزووٹرز کو حق رائے دہی دینے کیلئے 15کروڑکی لاگت کا تخمینہ لگالیا

پیر 14 جنوری 2019 16:50

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں اوورسیزووٹرز کو حق رائے دہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں اوورسیزووٹرز کو حق رائے دہی دینے کیلئے 15کروڑکی لاگت کا تخمینہ لگالیا۔ الیکشن کمیشن کی اورسیز ووٹرز سے متعلق پائلٹ پراجیکٹ کی رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرادی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق 14اکتوبرکے گرینڈ ضمنی انتخابات میں آئی ووٹنگ پر 9کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت آئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گرینڈ ضمنی انتخابات میں فی ووٹر12ہزار7سو32 روپے خرچ آیا۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز ووٹرز کو ووٹ کی سہولت دینے کے لیے 15کروڑ کی رقم درکار ہوگی۔رپورٹ کے مطابق گرینڈ ضمنی انتخابات میں 35حلقوں کے 7461 ووٹرز کو حق رائے دہی دیا۔رپورٹ کے مطابق 7461میں سے 6233 نے حق رائے دہی استعمال کیاٹرن آوٹ 83.54فی صدرہا۔رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ آئی ووٹنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کا جائزہ لیکرتجاویز مرتب کریگی۔