سردی پڑتے ہی سرگودھا میں گڑ والی چائے کی مانگ میں اضافہ

پیر 14 جنوری 2019 16:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء)سرگودھا میں سردی پڑتے ہی گڑ والی چائے کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرگودھا اور گردونواح میں لوگوں کی بڑی تعداد چینی والے چائے کی بجائے گڑ والی چائے کو ترجیح دینے لگی جس کی وجہ سے ضلع بھر میں گڑ والی چائے کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

گڑ والی چائے کا کپ 25 سے 30 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے اور شہر کے مختلف ہوٹلوں پر چینی کی چائے کیساتھ ساتھ گڑ والی چائے کی فروخت بھی جاری ہے اور لوگ گڑ والی چائے کو زیادہ ترجیح دینے لگے ہیں۔