Live Updates

تعلیم ہی جہالت کی تاریکیاں ختم کر سکتی ہے، فردوس عاشق اعوان

پیر 14 جنوری 2019 17:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعلیم ہی جہالت کی تاریکیاں ختم کر سکتی ہے اور جب تک جہالت کو شکست نہ دی جائے اس وقت تک ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ دیہاتی علاقوں میں فروغ تعلیم پی ٹی آئی کی حکومت کا بوجھ اٹھانے میں مدد گار کا کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ بجوات میں ایک نجی تعلیمی ادارے میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر استاتذہ ، طلبہ اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجوات کے بہادر عوام نے انڈیا کی جارحیت ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کے جوان حوصلے دیکھ کر انڈیا کے اعصاب شل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ علاقہ بجوات میں فروغ تعلیم سے شعور بیدار ہوگا جس سے سیاسی، سماجی اور اقتصادی ترقی نظر آئے گی۔ بعد ازاں سابق وفاقی وزیر نے علاقہ بجوات میں سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے ذمہ داروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے اور منتحب عہدیداران سے اپنی ذمہ داریاں محنت اور ایمانداری سے سر انجام دینے کا حلف لیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات