Live Updates

پاکستان تحریک انصاف تاجر دوست قانون سازی کے ذریعے ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکو بلند کریگی، فردوس عاشق اعوان

پیر 14 جنوری 2019 17:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے تاجر برادری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے برآمدکنندگان کی مثبت تجاویزکی روشنی میں صنعت کا پہیہ چلانے کے لئے اصلاحات کی ہیں جس کے ثمرات سے عام آدمی کی زندگی بہتر ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تاجر دوست قانون سازی کے ذریعے ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکو بلند کریگی اور کرپشن کا خاتمہ کر کے عوام کو ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں آگے لے کر جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کا شمار دنیا کے بہترین تجارتی مراکز میں ہوتا ہے، حکومت چھوٹے تاجروں کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے انہیں سود کے بغیر آسان اقساط پر قرض دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرے گی جس سے سیالکوٹ حقیقی معنوں میں اقبال کا شاہین بنے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات