Live Updates

ہسپتالوں میں مریض دوست ماحول بنایا جارہا ہے‘حنیف خان پتافی

طبی اہداف کے حصول میں کوئی نرمی کی جائے گی‘مشیر صحت کی رائیونڈہسپتال میں گفتگو

پیر 14 جنوری 2019 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار صحت کے شعبے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ انہی کی ہدایت پر ہسپتالوں کے دورے کر رہا ہوں۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں مریض دوست ماحول بنایا جارہا ہے۔ مریضوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے دورے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت پروفیسر یاسمین راشد اور میں خود صوبے کے مختلف ہسپتالوں کے دورے کرکے ہسپتالوں کے کلچر میں بہتری کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ طبی اہداف کے حصول میں کوئی نرمی کی جائے گی۔

عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔ حنیف خان پتافی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے مریضوں کی فرداً فرداً عیادت کی اورمسائل سنے اور مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات