پا ک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز ،کامیاب بلے باز کیو ڈی کوک اور بائولر ڈی اولیور رہے

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 107 رنز سے شکست کے بعد جنوبی افریقا نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا

پیر 14 جنوری 2019 17:57

پا ک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز ،کامیاب بلے باز کیو ڈی کوک اور بائولر ڈی ..
لاہور۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ کامیاب بلے باز کیو ڈی کوک اور بائولر ڈی اولیور رہے۔کیو ڈی کوک نے تین میچز کی چار اننگز میں 62.75 کی اوسط سے 251 رنز بنائے،ان میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے ۔دوسرے نمبر پر شان مسعود رہے جنھوں نے تین میچز کی چھ اننگز میں 38کی اوسط سے 228 رنز بنائے جبکہ تیسرے نمبر پر بابر اعظم رہے جنھوں نے تین میچز کی چھ اننگز میں 79.21 کی اوسط سے 221 رنز بنائے ۔

بائولرز میں ڈی اولیور 24 وکٹیں حاصل کرکے سر فہرست رہے ۔ربادا 17 وکٹیں لے کر دوسرے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد عامر 12وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 107 رنز سے شکست کے بعد جنوبی افریقا نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا ہے، اس سے قبل سنچورین کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ کیپ ٹاؤن کا دوسرا ٹیسٹ پاکستان 9 وکٹوں سے ہارا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں 2013 ء میں بھی پاکستان اوے سیریز کے تینوں میچ ہارا تھا۔پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ 1994ء میں کھیلا اور اب تک 26 ٹیسٹ میچز میں سے پاکستان، جنوبی افریقا کیخلاف صرف 4 میچز جیتا ہے۔پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ 1998ء میں ڈربن میں جیتا تھا جبکہ گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ 2013ء میں ابوظہبی میں جیتا تھا۔