Live Updates

سعودی عرب گوادر مین آئل ریفائنری اور پٹروکیمیکلٴْ کمپلیکس میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،ْ غلام سرور خان

سعودی عرب کی طرف سے دو سے تین لاکھ ٹن یومیہ تیل صاف کرنے تک آئل ریفائنری لگا سکتا ہے ،ْ وفاقی وزیر کی گفتگو

پیر 14 جنوری 2019 18:08

سعودی عرب گوادر مین آئل ریفائنری اور پٹروکیمیکلٴْ کمپلیکس میں دس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب گوادر مین آئل ریفائنری اور پٹروکیمیکلٴْ کمپلیکس میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔ گوادر سے واپسی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہاکہ سعودی عرب کی طرف سے دو سے تین لاکھ ٹن یومیہ تیل صاف کرنے تک آئل ریفائنری لگا سکتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پر امید ہو ں گوادر ریفائنری کی تعمیر اسی سال شروع ہو گی اور تحریک انصاف کے دور مین ہی مکمل ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے گوادر میں فاسفیٹ کھاد بنانے سمیت متبادل توانائی کے بجلی منصوبے لگانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ۔غلام سرور خان نے کہاکہ سعودی وزیر توانائی کے دورے کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کو ایل این جی برآمد کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران ایل این جی کی قیمت کی نظرثانی کی بات ہو سکتی ہے ۔غلام سرور خان نے کہا کہ ہمیں صوبوں کے حقوق تسلیم کرنا ہونگے ،ْسندھ بلوچستان اور کے ہی گیس پیداوار میں سرپلس ہیں ۔ غلام سرور خان نے کہا کہ پنجاب مین گیس پیداوار سب سے کم اور کھپت زیادہ ہے ۔غلام سرور خان نے کہاکہ جو ملک گیس پیدا کرتے ہیں وہ اس سسٹم گیس کو گھریلو سیکٹر کیلئے استعمال نہیں کرتے ۔

غلام سرور خاں نے کہا کہ بھارت ایراٴْ ن سعودی عرب سسٹم گیس گھرو ںمیں استعمال نہیں کرتے ،ْہمیں عیاشیاں ختم کرنا ہوٴْنگی ۔ غلام سرور خان نے کہا کہ میرا وزرا کالونی میں گھر کا گیس بل 69ہزار روپے آیا ۔غلام سرور خان نے کہاکہ میں تو اتنا بل برداشت نہیں کر سکتا ۔غلام سرور خان نے کہاکہ میں نے ایک گیزاور دو گیس ہیٹرز میں سے ایک ہیٹر بھی منقطع کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا مین سسٹم گیس کی بجائے ایل پی جی استعمال ہوتی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات