اللہ کا شکریہ ،حقیقی ریلیف اور خوشی اس وقت ہو گی جب والد گھر لوٹ کر آئیں گے ‘مریم نواز

مجھے اللہ کی رحمت پر پورا یقین ہے ، آپ کے تعاون اور دعائوں کیلئے بہت زیادہ شکریہ ‘ٹوئٹ

پیر 14 جنوری 2019 18:15

اللہ کا شکریہ ،حقیقی ریلیف اور خوشی اس وقت ہو گی جب والد گھر لوٹ کر آئیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں ،حقیقی ریلیف اور خوشی اس وقت ہو گی جب میرے والد گھر لوٹ کر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں ، حقیقت یہ ہے کہ مجھے اپنے بارے میں ایک لمحہ بھی فکر نہیں ہوئی ، انشااللہ حقیقی ریلیف اور خوش اس وقت ہوگی ہے جب میرے والد گھر لوٹ کر آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اللہ کی رحمت پر پورا یقین ہے ، آپ کے تعاون اور دعائوں کیلئے بہت زیادہ شکریہ ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ۰ر) صفدر کی سزا کالعدم قرار دینے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی احتساب بیورو کی اپیل خارج کردی ہے ۔