Live Updates

کر اچی،قائد اعظم ڈے نمائشی ہاکی میچ میں پی ڈبلیو ڈی 5-2سے کامیاب

پیر 14 جنوری 2019 18:53

کر اچی،قائد اعظم ڈے نمائشی ہاکی میچ میں پی ڈبلیو ڈی 5-2سے کامیاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر اولمپئن اصلاح الدین ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی اور نیشنل ہاکی کلب کے درمیان کھیلے گئے ہاکی میچ میں پی ڈبلیو ڈی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5-2سے میچ جیت لیا پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے کپتان سید آل حسن، محمد عذیر نے دو دو جبکہ محمد مدثر نے ایک گول جبکہ ہارنے والی نیشنل ہاکی کلب کی جانب سے محمد غلام اور عمران خان نے ایک ایک گول اسکور کیا میچ کے مہمان خصوصی عارف صدیقی اور محمد یوسف تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات