زرداری کی ایوان میں آمد، مسلم لیگ ن کے اراکین کے ساتھ خوش گپیاں

سابق صدر کے اسمبلی میں پہنچتےہی مسلم لیگ ن کے اراکین سابق صدر کے ملاقاتیں کرتے رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 14 جنوری 2019 18:39

زرداری کی ایوان میں آمد، مسلم لیگ ن کے اراکین کے ساتھ خوش گپیاں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری2019ء) سابق صدر آصف زرداری قومی اسمبلی میں پہنچ گئے۔سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی خوشگوار موڈ میں ملاقاتیں کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اس وقت مشکلات کا شکار ہے ،ایک جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں جیل کاٹ رہے ہیں جبکہ شہباز شریف بھی صاف پانی کیس اور آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں جیل میں موجود ہیں۔

جعلی کیسسز میں بنی جے آئی ٹی نے پیپلز پارٹی اور اس کے رہنماوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے،اس ساری صورتحال میں اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقاتوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا ایک دوسرے کے لیے بہت مثبت رویہ نظر آرہا ہے۔

اس وقت بھی اسمبلی کا سیشن چل رہا جس میں آصف زرداری بھی ایوان میں پہنچ چکے ہیں۔آصف زرداری شہبازشریف سےنشست پرجاکرمصافحہ کیا۔آصف زرداری نے ن لیگ کے رانا تنویر کے کندھے پر ہاتھ کر گفت گو بھی کی جبکہ ایاز صادق بھی سابق صدر کا حال پوچھنے ان کی نشست پر پہنچ گئے۔اس باڈی لینگوئج سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔