Live Updates

عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،حنیف خان پتافی

پیر 14 جنوری 2019 18:56

لاہور۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین تر جیح ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صحت کے شعبے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ انہی کی ہدایت پر ہسپتالوں کے دورے کر رہا ہوں۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسیز میں مریض دوست ماحول بنایا جارہا ہے۔

مریضوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت پروفیسر یاسمین راشد اور میں خود صوبے کے مختلف ہسپتالوں کے دورے کرکے ہسپتالوں کے کلچر میں بہتری کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ حنیف خان پتافی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات