پی سی بی ڈائریکٹرسیکورٹی اینڈ اینٹی کرپشن کرنل ریٹائرڈ اعظم مستعفی

پی سی بی ترجمان کی تصدیق، مزید تفصیلات بتانے سے گریز

پیر 14 جنوری 2019 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) پی سی بی کے ڈائریکٹرسیکورٹی اینڈ اینٹی کرپشن کرنل ریٹائرڈ اعظم مستعفی ہوگئے پی سی بی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل اس فیصلے سے بورڈ کی مشکلات بڑھ گء ہیں، لیگ ویسے ہی ماضی میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا شکارہوچکی، پی سی بی کو ہر فرنچائز کیلیے ویجیلنس آفیسر کا تقرر بھی کرنا ہے،اب یہ تمام اقدامات ہنگامی طور پر کرنا ہوں گے۔