Live Updates

اسمبلی سیشن کے دوران گالی سننے پر شہباز شریف برہم ہو گئے

مجھے گالی نکالی گئی ہے اور ایسے حالات میں ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے،شہباز شریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 14 جنوری 2019 19:20

اسمبلی سیشن کے دوران گالی سننے پر شہباز شریف برہم ہو گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 جنوری 2019 ء) :حکومتی بینچوں کی جانب سے گالی سننے کے بعد شہباز شریف ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ساتواں اجلاس جاری ہے۔اس موقع پر متعدد اہم رہنماوں نے اظہار خیال کیا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسمبلی سے خطاب کیا ہے۔شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامیربھاشا ڈیم کیلئے ہماری حکومت نے زمین خریدی۔

زمین خریدنے کیلئے 100ارب سے زائد اخراجات آئے۔آبی ذخائر اور بجلی وقت کی ضرورت ہے۔مہمند ڈیم کی تعمیر خوش آئندہے۔مہمند ڈیم کا ٹھیکہ جس کمپنی کو دیا گیا یہ بہت بڑا سوال ہے۔مہمند ڈیم کیلئے ہماری حکومت 2ارب مختص کیے۔800میگاواٹ کا ڈیم دریائے سوات پر بنایا جائے گا۔مہمند ڈیم کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت کی ہے۔

(جاری ہے)

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ موجودہ حکومت نے دیا۔

کونسی قیامت آگئی تھی کہ سنگل بڈز پرہی ٹھیکہ دے دیا۔دوسری کمپنی کوٹیکنیکل گراؤنڈ پر ٹھیکہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیپرا قواعدوضوابط سنگل بڈ کی اجازت دیتا ہے لیکن سنگل بڈ کی بعض شرائط ہیں۔سنگل بڈ اس وقت دی جاتی ہے جب ملک اندھیروں میں ہو۔وقت تھا اس لیے شفاف بڈنگ کی جانی چاہیے تھی۔حویلی بہادرمنصوبے کیلئے ایک بڈ آئی تھی لیکن ہم نے دوبارہ بڈ کروائی۔

مہمند ڈیم کا منصوبہ پچھلی حکومت نے نہیں موجودہ حکومت نے کیا ہے۔ایک حکومتی ایڈوائز کی کمپنی کو منصوبہ دینا شفافیت نہیں ہے۔یہ کہنا کہ اس کے بیٹے کی کمپنی ہے۔یہ ٹھیک نہیں ہے۔رزاق داؤد کمپنی میں شیئر ہولڈرہیں۔میں چاہتا ہوں کہ اس معاملے کوایوان میں اٹھانا چاہیے۔اس معاملے کو ایوان کی کمیٹی کے سپرد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سعودی عرب، یواے ای اور چین کا پاکستان کی مدد کیلئے آنا قابل ستائش ہے۔

دوست ممالک آرمی چیف کی وجہ سے قرض دے رہے ہیں۔اس کے بعد اسمبلی اجلاس سے پرویز خٹک اورسابق صدر آصف زرداری نے خطاب کیا۔جس کے بعد اسپیکر اسد قیصر نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو خطاب کی دعوت دی کہ اسی وقت شہباز شریف اپنی نشست سے اٹھے اور یہ کہتے ہوئے باہر نکل گئے کہ ان کو گالی نکالی گئی ہے اور ایسے حالات میں وہ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے گالی سنی ہے اور گالم گلوچ نہیں سن سکتا۔اس کے بعد خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان دھمکیوں سے نہیں چلے گا۔اس کے فورا بعد مسلم لیگ ن کے تمام اراکین ایوان سے واک آوٹ کر گئےنجی ٹی وی کے مطابق ایوان میں کسی رکن نے چور کا بچہ آواز لگادی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات