اے بی ڈیویلیئرز کا پاکستان آکر کھیلنے کااعلا

پیر 14 جنوری 2019 20:57

اے بی ڈیویلیئرز کا پاکستان آکر کھیلنے کااعلا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) مایہ ناز سابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پاکستان آکر کھیلنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اپنے پاکستانی کرکٹ مداحوں کے نام اردو پیغام میں 34سالہ اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فینز، میں لاہور آرہا ہوں،لاہور قلندرز گھر واپس آرہے ہیں اور میں یہ کنفرم کرسکتا ہوں کہ 9اور10مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے سامنے کھیلتا نظر آں گا،میں2007میں پاکستان آکر کھیلا تھا اور بہت عزت اور پیار پایا ۔

ہمہ جہت خصوصیات کے مالک ڈیویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی اور ملنسار طبیعت کے سبب بے حد زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ اے بی ڈویلیئرز نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا ئے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانیکا اعزاز ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف جنوری 2015 میں انجام دیا۔

ون ڈے کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانیکا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور تیسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس ہے۔ڈیویلیئرز ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری (16بالز) اور تیز ترین 150رنز (64بالز) بنانیوالے بلے باز بھی ہیں۔ڈیویلیئرز نے جنوبی افریقہ کے لیے 114ٹیسٹ میچز میں 22سنچریوں کی مدد اور50.66کی اوسط سے 8765 رنز، 228ون ڈے میچز میں53.50کی اوسط اور25سنچریوں کی مدد سی9577رنز اور78ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 10نصف سنچریوں کی مدد سے 1672رنز سکور کیے۔