علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر طیاروں کی کمی، فنی خرابیوں کے ساتھ ساتھ دھند کے باعث گزشتہ روز بھی مواصلاتی نظام متاثر

پیر 14 جنوری 2019 21:12

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر طیاروں کی کمی، فنی خرابیوں کے ساتھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے ساتھ ساتھ دھند کے باعث گزشتہ روز بھی مواصلاتی نظام متاثر رہا۔ جس کے نتیجے میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ملکی اور غیر ملکی بیس پروازیں متاثر ہوئیں۔ جن میں سے 8 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ پروازوں کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرین آپریشن کے حوالے سے گزشتہ روز بھی شہر کے دور دراز علاقوں سے لاہور پہنچنے والی 12 مسافر ٹرنیں دو سے اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچیں جبکہ موٹر وے کو بھی دھند کی وجہ سے وقتی طور پر بند کئے رکھا گیا۔ تاہم دھند چھٹنے میں موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔

متعلقہ عنوان :