پاکستان اسٹاک مارکیٹ 363 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

پیر 14 جنوری 2019 21:38

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 363 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 363 پوائنٹس اضافے کے بعد 39 ہزار 412 پر بند ہو گیا۔پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت رحجان رہا اور کاروبار کے ا?غاز سے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔

(جاری ہے)

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھنے میں ا?یا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 499 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 363 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 39 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

گزشتہ چھ ماہ کے شدید بحران کے بعد مارکیٹ ایک بار پھر استحکام کی جانب گامزن ہے جس کے باعث سرمایہ کار بھی متحریک ہو گئے ہیں۔کاروباری حضرات نے 83,742,110 شیئرز کا لین دین کیا جن کی مالیت 4,581,199,630 پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان رہا اور کاروباری حضرات پر اعتماد دکھائی دیے۔۔