ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں تقریب کا انعقاد

پیر 14 جنوری 2019 21:50

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ جیل،اوکاڑہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بعداز محکمانہ پروموشن بورڈ میں ترقی حاصل کرنے والے چیف وارڈرز اور ہیڈوارڈرز کو پروموشن کے بیج لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مہر نور حسن بگھیلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی ویلفیئر انسپکٹر جنرل،جیلخانہ جات پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور انسپکٹر جنرل،جیلخانہ جات کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل، اوکاڑہ پرملازمین کو بنیادی اور جدید سہولیات جس میں ملازمین میس،فلٹریشن پلانٹ، جم کلب،سٹاف کلب،کامن روم ،فٹبال گرائونڈ،کرکٹ گرائونڈ اور فیملی پارک جس میں جدید اور ماڈرن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :