پیر نور الحق قادری کا پاکستان مدرسہ بورڈ کے خاتمے کااعلان

پاکستان مدرسہ بورڈ اپنا ہدف مکمل کرنے میں ناکام رہا، اسکی ضرورت نہیں رہی ،ْ وقفہ سوالات

پیر 14 جنوری 2019 22:36

پیر نور الحق قادری کا پاکستان مدرسہ بورڈ کے خاتمے کااعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پاکستان مدرسہ بورڈ کے خاتمے کااعلان کر دیا ہے ۔ وقفہ سوالات کے دور ان متحدہ مجلس عمل کے عبدالکبر چترالی کا مدرسہ بورڈ سے متعلق سوال پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے جواب دیا کہ پاکستان مدرسہ بورڈ اپنا ہدف مکمل نہ کرسکا۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے پانچوں وفاق ہائے مدارس کے مقابل اپنا بورڈ تشکیل دینے کی کوشش کی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے بورڈز نے اسے مسترد کیا اور ارکان کی نامزدگی تک نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مدرسہ بورڈ اپنا ہدف مکمل کرنے میں ناکام رہا، اس لئے اسکی ضرورت نہیں رہی ۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ مدارس اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم پہلے ہی ٹاسک فورس قائم کرچکے ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ دوبارہ عمرے کی ادائیگی پر دنیا بھر کے عمرہ زائرین سے دوہزار ریال وصول کئے جاتے ہیں ،ْوزیر اعظم نے اس سلسلے میں ولیعہد محمد بن سلمان کے روبرو یہ بات رکھی تھی ،ْوزیر اعظم نے دوہزار ریال نہ لینے کی سعودی ولیعہد کو درخواست کی ہے ،ْپاکستان حکومت سعودی عرب سے مثبت جواب کی منتظر ہے۔