آصف زر داری کاشہباز شریف سے مصافحہ ،ْ دونوں رہنمائو ں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی

پیر 14 جنوری 2019 22:38

آصف زر داری کاشہباز شریف سے مصافحہ ،ْ دونوں رہنمائو ں نے ایک دوسرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مصافحہ کیا ،ْ دونوں رہنمائو ں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان آصف علی زر داری ایوان میں پہنچے تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سے مصافحہ کیا اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

اجلاس کے دور ان سابق اسپیکر ایاز صادق نے آصف زرادری سے ان کی نشست پر جاکر گفتگو کی ۔ایاز صادق آصف زرداری سے مشاورت کے بعد شہباز شریف کی نشست پر پہنچے اور آصف زرداری کے پیغام سے آگاہ کیا ۔ایاز صادق پیغام پہنچانے کے بعد ہدایات لیکر دوبارہ ایاز صادق آصف زرداری کی نشست پر گئے او ر کچھ دیر گفتگو کی ۔