بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید7ڈالرکااضافہ ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے مہنگاہوگیا

پیر 14 جنوری 2019 22:59

بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید7ڈالرکااضافہ ،مقامی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکااضافہ ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1288ڈالرسے بڑھ کر1295ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں500 اوردس گرام سونے کی قیمت میں429روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی66900روپے سے بڑھ کر67400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت57342روپے سے بڑھ کر57771روپے ہوگئی۔پیر کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00 اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی ۔