سائوتھ افریقہ کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 3-0سے فتح ،آئی سی سی ٹیسٹ

رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،پاکستان کی چھٹی سے ساتویں پوزیشن

پیر 14 جنوری 2019 22:59

سائوتھ افریقہ کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 3-0سے فتح ،آئی سی سی ..
لاہور۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) سائوتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 3-0سے شکست دے کر ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی ایک درجہ تنرلی ہوئی ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی جس میں سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ قومی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی چوتھی پوزیشن تھی جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر موجود تھا۔ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔