پشاور،اگلے مہینے قبائلی اضلاع میں سپورٹس گالا کا اعلان

پیر 14 جنوری 2019 23:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل،سیاحت،ثقافت،آرکیالوجی وامور نوجوانان محمد عاطف خان نے اگلے مہینے قبائلی اضلاع میں سپورٹس گالا کا اعلان کردیاہے۔سپورٹس گالا کا افتتاح جمرود سپورٹس گراونڈ ضلع خیبر سے کیا جائیگا۔جسمیں پورے قبائلی اضلاع سی2600مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے سینئر وزیرنے محکمہ کھیل کے حکام کو سپورٹس گالا کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مقابلوں کا انعقاد تمام قبائلی اضلاع کے سب ڈویژن میں کیا جائیگا۔ٹوٹل 31 گیموں میں 26 گیموں میں مرد اور 5 گیموں میں خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔سپورٹس گالا میں فٹبال،کرکٹ،والی بال، باسکٹ بال،اتھلیٹکس،مارشل آرٹ،اووشو،باکسنگ،ٹیبل ٹینس،لانگ ٹینس،آرچری،رسہ کشی اور دیگر مقابلے منعقد کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر نے محکمہ کھیل کے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ قبائلی سپورٹس گالا میں تمام کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع اب خیبر پختونخوا کا حصہ ہیں اور وہاں کے کھلاڑیوں کو وہ تمام مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیگی جو صوبے کے دیگر کھلاڑیوں کو حاصل ہیں۔قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں۔ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے حکومت تمام تر اقدامات کرے گی۔سینئر وزیر نے محکمہ کھیل کے حکام کو ہدایت کی کہ قبائلی آضلاع کے کھلاڑیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سپورٹس سرگرمیاں منعقد کرائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :