Live Updates

پاکستان کے مسئلے حل ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست دفن ہو جائے گی ،ْوفاقی وزیر فیصل واوڈا کی اپوزیشن پر شدید تنقید

اپوزیشن والوں میں جواب سننے کی ہمت نہیں ہے ،ان لوگوں کیلئے جیل یا جلا وطنی ہے ، کل تک خلائی مخلوق کہنے والے آج سپہ سالار کی تعریفیں کررہے ہیں ،یہ جتنی مرضی تعریف کرلیں، زمین پر لیٹ جائیں مگر این آر او نہیں دینگے ،اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر کے دوران مہمنڈ ڈیم کیلئے سنگل بڈنگ کی نشاندہی کی ، شاید پیمرا رولز انگریزی میں ہونے کی وجہ سے انہیں سمجھ نہیں آئے، آئندہ میں پیمرا رولز کا اردو میں ترجمہ کروا دوں گا،بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے رزاق داؤد کی کمپنی کو ہماری حکومت سے پہلے ٹھیکہ ملا ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 14 جنوری 2019 23:05

پاکستان کے مسئلے حل ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست دفن ہو جائے گی ،ْوفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کچھ نہیں ملا تو مفادات کا تنازع کھڑا کر دیا، پاکستان کے مسئلے حل ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست دفن ہو جائے گی ،ْاپوزیشن والوں میں جواب سننے کی ہمت نہیں ہے ،ان لوگوں کیلئے جیل یا جلا وطنی ہے ، کل تک خلائی مخلوق کہنے والے آج سپہ سالار کی تعریفیں کررہے ہیں ،یہ جتنی مرضی تعریف کرلیں، زمین پر لیٹ جائیں مگر این آر او نہیں دینگے ،اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر کے دوران مہمنڈ ڈیم کیلئے سنگل بڈنگ کی نشاندہی کی ، شاید پیمرا رولز انگریزی میں ہونے کی وجہ سے انہیں سمجھ نہیں آئے، آئندہ میں پیمرا رولز کا اردو میں ترجمہ کروا دوں گا،بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے رزاق داؤد کی کمپنی کو ہماری حکومت سے پہلے ٹھیکہ ملا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان اس وقت گرما گرمی پیدا ہوئی جب قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اظہار خیال کیلئے کھڑے ہوئے۔فیصل واوڈا کے تقریر شروع کرتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تاہم وفاقی وزیر نے اپنی تقریر جاری رکھی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر کے دوران مہمنڈ ڈیم کے لیے سنگل بڈنگ کی نشاندہی کی لیکن شاید پیمرا رولز انگریزی میں ہونے کی وجہ سے انہیں سمجھ نہیں آئے، آئندہ میں پیمرا رولز کا اردو میں ترجمہ کروا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ فنانشنل بڈ ایوارڈ کی گئی لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ فنانشنل بڈ ایوارڈ نہیں ہوئی بلکہ کھلی ہے۔

انہوںنے کہا کہ بے ایمانی اور بربریت سے اس ملک کو لوٹا گیا، 54 سالوں سے یہ منصوبہ فائلوں میں تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو کچھ نہیں ملا تو مفادات کا تنازع کھڑا کر دیا، پاکستان کے مسئلے حل ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست دفن ہو جائے گی۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن والوں میں جواب سننے کی ہمت نہیں ہے، ان لوگوں کے لیے جیل ہے یا جلا وطنی۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے جتنی بات کی ہے وہ بے بنیاد اور جھوٹ ہے ،اپوزیشن اپنی بات کرکے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے اور یہ ملک سے ایسے ہی بھاگتے رہیں گے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیم روکنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ڈیم مقررہ وقت پر افتتاح ہوگا ۔انہوںن ے کہاکہ اشتہار کے بعد سنگل بڈنگ نہیں ہوتی، 28 کمپنیوں نے بڈنگ میں حصہ لیا ،جب رزاق داؤد کی کمپنی کو ٹینڈر ملا اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت تھی نہ ہی وزیراعظم عمران خان اور مشیر عبدالرزاق داؤد تھے ،بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے رزاق داؤد کی کمپنی کو ہماری حکومت سے پہلے ٹھیکہ ملا۔

انہوںنے کہاکہ کل تک خلائی مخلوق کہنے والے آج سپہ سالار کی تعریفیں کررہے ہیں ،یہ جتنی مرضی تعریف کرلیں، زمین پر لیٹ جائیں مگر انہیں خون کے آنسو رلائینگے اور این آر او نہیں دینگے ۔انہوںنے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جب کام ایسے کرینگے تو منہ چھپانا پڑے گا، آج ایوان چھوڑا ہے کل ملک بھی چھوڑینگے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی ترقی، پاکستان کی سالمیت پر سیاست نہ کھیلیں ،ہمارا کام ہے کارکردگی کے ذریعے انہیں تکلیف دیں اور دیتے رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات