مولانا فضل الرحمن اپوزیشن جاعتوں کے اتحاد کی کوشش کر رہے ہیں، حافظ حسین احمد

پیر 14 جنوری 2019 23:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما جے یو آئی مرکزی سیکریڑی اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمن اپوزیشن جاعتوں کے اتحاد کی کوشش کر رہے ہیں ان کی کوشش کو پہلے پی پی اور اب ن لیگ کی قیادت نے دیدہ و دانستہ ثبوتاز کیا دراصل وہ اپنے احتسابی معمالات کو کوماضی کی طرح طے کرنے کے خواہاں ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ احتساب کے دلدل سے خاموش طریقے سے نکلا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نیسکھر میں جے یوآئی رہنماؤں مولانا حافظ رفیق شر،مولانا عارف الحسینی،مولانا عبدالحق مہر و دیگر سے گفتگو کے دوران کیا۔

حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دونوں جماعتوں پی پی اور اورن لیگ کے قائدین کرپشن کے حوالے سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ خاموش رہ کر اور پی پی قیادت بول کر اپنے لئے راستہ نکالنا چاہتی اسلئے دونوں قائدین اپوزیشن اتحاد کاراستہ بند کر رہی ہے مگر جمعیت کی قیادت اس کھیل کے باوجود اپوزیشن اتحاد کیلئے مخلص ہئ اور ہم اپنا بھرپور کردار ادا اداکرینگے لیکن دونوں قیادتوں کے دلفریب جھانسوں میں نہیں آئینگے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے قوم پرست اوردیگر جماعتیں مولانا فضل الرحمن کے پیچھے کمر بستہ ہیں اور یہ آخری بار ہوگا اگر پی پی اور ن لیگ نے اپنی الگ پرواز جاری رکھی تو دونوں بڑے حادثے کا شکار ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سے حکمرانوں نے برسنا شروع کیا ہے تو آسمان نے برسنا چھوڑ دیا ہے موسم کی طرح معشیت بھی خشک سالی کا شکار ہے ایسا لگتا ہے آئندہ ہمیں تیل کی طرح پانی بھی ادھار لینا پڑیگا۔جماعت اسلامی کاموقف حکومت کے حوالے سے وہی ہے جو ہمارا ہے مگر وہ اپنا تشخص برقرار رکھنے کیلئے تھوڑا سا سائیڈ پر چل رہے ہیں مگر خطرہ ہے کہی وہ اسی طرح اپنا رہا سہا تشخص بھی نہ کھو دیں۔