Live Updates

لاڑکانہ ، نواز شریف کی ایک دو ماہ میں جیل سے نجات کی توقعات ہیں، نظیر احمد بگھیو

پیر 14 جنوری 2019 23:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) نواز شریف کی ایک دو ماہ میں جیل سے نجات کی توقعات ہیں، نیب دیگر کو طلب کرتی ہے، عمران خان کو طلب کرنے میں توہین نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے، ایف آئی اے حکومت سے ملی ہوئی ہے، تھر بلاک ٹو سے آنے والے ماہ مٰں ہی بجلی پیداوار شروع ہوجائے گی، پی ٹی آئی کو دھاندلی کے ذریعے حکومت ملی ہے، عمران کی سیاست مسترد ہو چکی ہے، پاکستان یتیم اور حکومت نظر نہیں آرہی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابقہ رکن قومی اسمبلی ماہر قانون نظیر احمد بگھیو نے پیر کے روز بگھیو ہائوس نئی گڈ میں پارٹی کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے متعلق تمام منصوبوں کو مکمل کرے گی، نواز شریف کے خلاف فیصلہ ناقابل ضمانت کی مترادف نہیں ہے، نیب کی جانب سے عمران خان کو طلب کرنا توہین نہیں ہے، موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت منی بجٹ کے ذریعے ٹیکس کا نیا بوجھ عوام کے اوپر ڈالنا چاہتی ہے، رواں سال میں یہ تیسری بجٹ ہوگی، سابقہ ایم این اے نے کہا کہ حکومت نے ای سی ایل مں 172نام درج کرنے کے متعلق چیف جسٹس کو جواب دینے کے بجائے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، سہکار احتساب انتقامی کارروائی پر مشتمل ہے، ایف آئی اے حکومت سے ملی ہوئی ہے، سپریم کورٹ نوٹیس لے، پی پی رہنماء نے کہا کہ تھر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، متاثرین ماڈل ولیج کو شفٹ ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے خدمت کو اپنی ترضیحات بنایا ہے، لوگوں کو روزگار دلانا ہو یا صوبے کو ترقی دلانی ہو، سندھ حکومت سب سے آگے ہے، پی ٹی آئی کی حکومت فقط دھاندلی کے ذریعے ملی، مرٹ پر پی پی پی کا مقابلہ کر نہیں سکتے ہیں، نظیر بگھیو نے کہا کہ اس وقت پاکستان ایک یتیم خانہ اور حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہٰں دکھائی دے رہی ہے، ملک کا اگلہ وزیر اعظم بلاول ہی ہوگا۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات