راولپنڈی،موٹروے پولیس نے چوری شدہ گاڑی پکڑ لی

پیر 14 جنوری 2019 23:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) موٹروے پولیس نے پشاور ٹول پلازہ پر کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی پکڑ لی تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے چوری ہونے والی کرولاکار ایس ای 604 کو قبضہ میں لے کر راشد محمود سکنہ فیصل آباد کو حراست میں لے ضلعی پولیس کے حوالے کردیاگیاملزم نے گاڑی پر سندھ کی نمبر پلیٹ جی این 3888آویزاں کر رکھی تھی ادھر ڈی آئی جی موٹر وے اشفاق احمد نے افسران کی کاروائی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیاہے۔