حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، امیر حیدر خان ہوتی

پیر 14 جنوری 2019 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف اپوزیشن کے خلاف احتساب ہو رہا ہے‘ قانون سب کے لئے برابر ہے، علیمہ خان کا بھی احتساب ہونا چاہیے، انہوں نے کس طرح اپنی جائیدادیں بنائیں اور ان کے آمدن کے ذرائع کیا ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔ پہلے ہی بجلی‘ گیس کی قیمتوں میں اضافے کو عوام برداشت نہیں کر پا رہے، اب ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، اس کو فوراً واپس لیا جائے۔