حلال تجارت کرنے والا اللہ کے رسول کو پسند ہے ، مولانا محمد قاسم

پیر 14 جنوری 2019 23:48

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ القرآن مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ حلال تجارت کرنے والا رسول آخری الزمان ﷺ کو محبوب اور پیار ا ہے ۔

(جاری ہے)

چودہ سو سال قبل مسلمانوں نے حلال تجارت کر کے غیر مسلموں کو اسلام کی طرف مائل کیا تھا اس لئے موجودہ دور کے مسلمان بھی حلال روزگار کرکے پورے دُنیا کے لئے دینی اور دنیاوی لحاظ سے مثال قائم کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سخاکوٹ میں ماھی سُپر کارپٹ سنٹر فرنیچر شوروم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ضلعی ڈپٹی کنوینر مولانا سلمان تاثیر خان ، شاہ روان خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔