حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، امیر حیدر خان ہوتی

ملک میں صرف اپوزیشن کیخلاف احتساب ہو رہاہے، علیمہ خان کا بھی احتساب ہونا چاہئے، میڈیا سے گفتگو

پیر 14 جنوری 2019 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، ملک میں صرف اپوزیشن کیخلاف احتساب ہو رہاہے، علیمہ خان کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف اپوزیشن کے خلاف احتساب ہو رہا ہے‘ قانون سب کیلئے برابر ہے اس لئے علیمہ خان کا بھی احتساب ہونا چاہیے، انہوں نے کس طرح اپنی جائیدادیں بنائیں اور ان کی آمدن کے کیا ذرائع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بجلی‘ گیس کی قیمتوں میں اضافے کو عوام برداشت نہیں کر پا رہے، اب ادویات کی قیمتوں میں بھی بے حد اضافہ کردیا ہے جو عوام کیساتھ ظلم ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لے ۔