Live Updates

شہباز شریف نے مہمند ڈیم ٹھیکے کی شفافیت پر اعتراض اٹھا دیا ،

تحریک التواء ، اسمبلی میں بحث کا مطالبہ پاکستان کو دوست ممالک سے ملنے والے قرضے خوش آئند تاہم اس میں وزیراعظم کا کوئی کردار نہیں ، قرضے آرمی چیف کی وجہ سے دیئے گئے ہیں ، اپوزیشن لیڈر ْ پورے ملک میں مہنگائی کی شدید لہر آئی ہے بجلی کا بحران دوبارہ سر اٹھا رہا ہے حکومت ایل این جی کی بجائے فرنس آئیل پر مہنگی بجلی بنا رہی ہے ادوایات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہو گیا ہے قومی اسمبلی میں خطاب

منگل 15 جنوری 2019 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے مہمند ڈیم ٹھیکے کی شفافیت پر اعتراض کرتے ہوئے اس پر تحریک التواء نے اور قومی اسمبلی میں بحث کرنے کا مطالبہ کیاہے انہوں نے پاکستان کو دوست ممالک سے ملنے والے قرضے خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس امداد میں وزیراعظم عمران خان کا کوئی کردار نہیں بلکہ آرمی چیف کی وجہ سے دیئے گئے ہیں سوموار کے روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا کہ پورے ملک میں مہنگائی کی شدید لہر آئی ہے بجلی کا بحران دوبارہ سر اٹھا رہا ہے حکومت ایل این جی کی بجائے فرنس آئیل پر مہنگی بجلی بنا رہی ہے ادوایات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر گردشی قرضے دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں اس صورتحال پر بحث بے حد ضروری ہے اس حوالے سے تحریک التواء لارہے ہیں تا کہ ایوان میں اس مسئلے پر بحث ہوسکے انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کے بارے میں چند گزارشات ہیں ملک میں آبی ذخائز بنانا اہم ترین ضرورت ہے دیامر بھاشا ڈیم کا منصوبہ مسلم لیگ ن کی دور میں شروع ہوا زمین کی خریداری پر 100 ارب روپے اخراجات آئے اسی طرح مہمند ڈیم کہنے پر مسلم لیگ ن نے 2 ارب مختص کئے تھے انہوں نے کہا کہ ڈیم کی انتہائی ضرورت ہے اور اہمیت کا حامل سے مگر ڈیم کے ٹھیکے پر بہت زیادہ اعتراضات لے آئے انہوں نے کہا کہ جب ملک میں لوڈشیڈنگ شدید ترین صورت اختیار کر گئی اور 18 سی20 گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے کاروبار بند اور لاکھوں لوگ بے روز گاری تھے جو کہ گزشتہ 15 سالوں پر محیط تھی جس کے بعد ہماری حکومت اس چیلنج کو قبول کیا اور برق رفتاری سے کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب ایل این جی پاور پلانٹ کا اور فوری طورپر 3 پلانٹس لگائے گئے جو قوی گریڈ کو 26 سو میگا واٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں جبکہ چوتھا پلانٹ جو 12 سو میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا جلد تیارہو جائے گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں دیئے گئے ٹھیکوں میں 107 ارب روپے کی بچت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کا منصوبہ گزشتہ کئی سالوں سے شروع ہے اور ہماری حکومت کے دور میں شروع کیا گیا مگر پی ٹی آئی کے دورمیں مکمل ہوا ہے اور اسی کی زمہ داری بھی تحریک انصاف کی حکومت پر عائد ہے انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر سوالیہ نشان اٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ سنگل بڈ کی اجازت پیرا دیتا ہے مگر اس کے ساتھ تو لوازمات ہیں ایسی کون سی قیادت آگئی کہ سنگل بڈ یہ ٹھیکہ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر پیرا قوانین کے تحت لگائے گئے اور کم مدت میں مکمل کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ ٹو منصوبے کے لئے سنگل بڈ آئی ٹی مگر اس کو قبول نہیں کیاگیا جس کے بعد دوبارہ بڈنگ میں 10 ارب روپے کی بچت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار زیادہ ہے جبکہ لوڈشیڈنگ حکومت کی بد ترین نا اہلی کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی جا رہی ہے جبکہ فرنس آئیل کے پرانے منصوبوں سے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ 309 ارب روپے کا سنگل بڈ دینے کی کیاجلدی تھی انہوں نے کہا کہ قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا گیا ہے مشیر صنعت و پیداوار ایک شریف شخص ہیں مگر میرے اس وقت بات قوم کے پیسوں کی ہے مشیر کی فرم کو ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراؤ ہے ۔

()
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات