لیاقت جتوئی کو سندھ ہائی کورٹ نے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی ہے صداقت علی جتوئی

منگل 15 جنوری 2019 00:02

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کے بھائی صداقت علی جتوئی نے کہا ہے میرے بھائی لیاقت جتوئی کو سندھ ہائی کورٹ نے ایک ماہ کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی ہے ان کے خلاف مخالفین کا پروپیگنڈہ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے کہ وہ ملک سے فرار ہو گئے ہیں یہ بات انہوں نے حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی انہوں نے کہاکہ لیاقت جتوئی ایک ذمہ دا ر شہری ہیں وہ اپنے اوپر لگائے گئے ہر الزام کا جواب دینے اور عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ان کا دامن کرپشن اور بے قاعدگی سے پاک ہے تاہم ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے لیکن انہوں نے قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عدالتِ عالیہ سے بیرون ملک جانے کی اجازت لی ہے انہوں نے قانونی تقاضے پورے کئے ہیں و ہ اپنی صاحبزادی کی عیادت اور عمرے کی ادائیگی کے لیے ایک ماہ کی اجازت لیکر گئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لیاقت جتوئی جب وہ وفاقی وزیر پانی و بجلی تھے انہیں بشارت نامی شخص کو ملازمت دینے کا کوئی علم نہیں ہے۔