Live Updates

پیپلزیوتھ آرگنائزیشن نے تحریک انصاف کو سندھ دشمن قراردیدیا

کینسر کے مریضوں کے نام پر چندہ کھانے والی علیمہ باجی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 جنوری 2019 21:37

پیپلزیوتھ آرگنائزیشن نے تحریک انصاف کو سندھ دشمن قراردیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2019ء) پیپلزیوتھ سندھ کے ترجمان تیمورعلی مہر نے تحریک انصاف کو سندھ دشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کچھ مزید حکومت کرنا ہے تو اپنے بدزبان وزراکو لگام ڈالیں ،علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی نہ بنانا اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی باتیں کرنا دھرا معیارہے جس سے تحریک انصاف کے عزائم کھل کرقوم کے سامنے آچکے ہیں،علیمہ خان نے نمل یوینورسٹی اور کینسر کے مریضوں کے نام پر اکٹھے ہونے والے پیسوں سے ملک بھر میں جائیدائیں بنائیں جبکہ محترمہ فریال تالپور کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیئے مگراصل مجرمہ علیمہ باجی کانام ای سی ایل میں ڈالنے سے ان کے ہاتھ کپکپارہے ہیں،ن خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ پرملک لوٹنا واجب قراردیدیاگیاہے جبکہ جن لوگوں نے ملک اور عوام کی خدمت کی ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہاہے ،ہمارے قائد بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو عدالتوں سے جھوٹے مقدمات میں باعزت بری ہو نا ہماری سچائی کا ثبوت ہے ، نام نہاد جے آئی ٹی کا جھوٹ اب سب کے سامنے آ گیا ہے ،بہتر ہوگا کہ عمران خان اب اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیداد وں کی تفصیلا ت قوم کو بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ وہ جائیدادیں کہاں سے آئیں ، علیمہ خان کی جائیدادیں منظر عام پر آنے پر اب سب کو سانپ سونگھ گیا ہے جبکہ ہمارے قائد آصف علی زرداری اوران کے خاندان کے ایک سوچی سمجھی سازش کے ذریعے میڈیا ٹرائل کیا گیا، تیمور علی مہر نے کہا کہ تحریک انصاف والے اب ذلیل ہو چکے ہیں ان کو اب منہ چھپانے کے لیے جگہ نہیں مل رہی ہے ، ثابت ہو گیا ہے کہ عمرا ن خان کو تقریروں کے سوا کچھ نہیں آتا، ہمارے قائدین پر الزام تراشیاں کر نے والوں کو ہمیشہ کی طرح اب بھی منہ کی کھانی پڑی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے سیاسی نابالغ ہیں جنھیں اب سیاست چھوڑ کر گھروں میں بیٹھ جانا چاہیے، کیونکہ وہ اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل تو ویسے بھی نہیں رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ احتسا ب ہورہا ہے اس کے باوجود ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے ، بلاول بھٹو کی تمام جھوٹے الزامات سے باعزت بری ہونا پر اب یقین ہوچکاہے کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی سازشیں ناکام ہونے کے بعد اب دم توڑ گئی ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات