Live Updates

کرپٹ اور بددیانت سیاست دانوں کے خلاف آخری حد تک جائینگے،فضل حکیم

منگل 15 جنوری 2019 00:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہم غریب عوام کی بہتری کیلئے کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف لڑ رہے ہیں ہم کرپٹ اور بددیانت سیاست دانوں کے خلاف آخری حد تک جائینگے ہمیشہ عوام کے درمیان ہوں گے اور عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے وہ امانکوٹ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر اے این پی سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی خاندانوں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے اس کی مرکزی و صوبائی قیادت اور ضلعی صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان پر مکمل اعتماد کااظہار کیا شمولیت اختیار کرنیوالوں میں حاجی اکبر خان، اکرام خان جی ایس اے این پی امانکوٹ، ذیشان، طاہر، انعام، کامران اور ڈاکٹر ایوب خان شامل ہیں چیئرمین ڈیڈیک نے شمولیت اختیارکرنیوالوں کو پارٹی کی ٹوپیاں بھی پہنائیں اس موقع پر بتایا گیا کہ بہت جلد امانکوٹ میں شمولیتی جلسہ ہوگا جس میں مزید اہم خاندان شمولیت کا اعلان کرینگے فضل حکیم خان نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں جو فیصلہ دیا تھا ممبران اسمبلی کے ساتھ ان کا بھرپور احساس ہے ہماری تمام منتخب قیادت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے غریب عوام کے حقوق حاصل کرنے کیلئے ہم کسی سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی جھکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام جب بھی چاہیں اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز، وزراء اور عہدیداروں کا احتساب کر سکتے ہیں ہم ہر وقت احتساب کیلئے تیار ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات