وہاڑی، چوکوں کو کشادہ اور خوبصورت بنایا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 15 جنوری 2019 00:05

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی روانی کو بہتر کرنے کے لئے چوکوں کو کشادہ اور خوبصورت بنایا جارہا ہے۔جس سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم چوک اور وی چوک کے وزٹ کے دوران کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منورحسین اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کے ساتھ خوبصورت پودے لگائے جارہے ہیں جس سے وہاڑی میں آنے والے لوگوں کویہا ں کی عوام کا باشعور ہونے کا ثبوت ملے گا۔

متعلقہ عنوان :