7سالہ بچہ 2016 سے اب تک 1300 کتوں اور 50 بلیوں کی زندگی بچا چکا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 جنوری 2019 23:53

7سالہ  بچہ  2016 سے اب تک 1300 کتوں اور 50 بلیوں کی زندگی بچا چکا ہے

آگسٹا، جارجیا سے تعلق رکھنے والا 7 سالہ بچہ  رومن میکون 2016 میں شروع کیے گئے اپنے پروجیکٹ فریڈم رائیڈ کے تحت 1350 کتوں اور 50 بلیوں کو مرنے سے بچا چکا ہے۔
اپنی ماں جینیفر میکون کے ساتھ مل کر رومن جانوروں کو پرسکون موت دینے والے مراکز سے حاصل کر کے انہیں لوگوں کو پالنے کے لیے فراہم کرتا ہے۔
رومن 4 سال کا تھا جب اس نے اپنی گھر والوں اور دوستوں کو تحائف کی جگہ رقم دینے کا کہا تاکہ اس سے وہ جانوروں کو بچا سکے۔

اس وقت رومن اور اس کی ماں نے ٹیکساس سے 30 کتوں کو واشنگٹن پہنچایا تھا، جہاں انہیں اپنا لیا گیا۔

(جاری ہے)


رومن کتوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا ہے، جس سے  لوگ انہیں جلد ہی اپنا لیتے ہیں۔
رومن کی جانوروں کو بچانے کی کوششوں پر امریکن سوسائٹی فار دی پریوینشن آف کروئلٹی ٹو اینیملز(American Society for the Prevention of Cruelty to Animals) نے اسے خصوصی ایوارڈ دیا ہے۔
وہ ایک ٹی وی شو کے دوران پروجیکٹ فریڈم رائیڈ کے لیے 20 ہزار ڈالر کا عطیہ بھی وصول کر چکا ہے۔
اپنے انٹرویو کے دوران رومن نے کہا کہ ہر کسی کو ضرور جانور پالنے چاہیے، اس کا مقصد ہے کہ امریکا بھر کے کتوں کو ایک گھر ملے جہاں لوگ ان سےمحبت کے ساتھ پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :