Live Updates

حسن نثار کا موجودہ حکومت پر ایک اور تنقیدی وار

میں جتنی ٹاسک فورس سنتا ہوں ، میرے منہ سے اُتنی ہی مہذب گالیاں نکلتی ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 جنوری 2019 11:00

حسن نثار کا موجودہ حکومت پر ایک اور تنقیدی وار
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی حسن نثار نے کہا کہ میں نے ایک جگہ پر مار کھائی ہے، مجھے بے حد ندامت اورشرمندگی کا سامنا ہے۔ مجھے دُکھ اور افسوس سے زیادہ شرمندگی اور ندامت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے دو غلط مفروضے قائم کیے۔ ایک تو یہ کہ مجھے لگتا تھا کہ یہ لوگ باؤ قسم کے لوگ ہیں انہیں پتہ ہو گا کہ ہوم ورک کرتے ہیں۔

یہ لوگ کوئی بہت زبردست تیاری نہ کرتے لیکن ان کی تھوڑی بہت تیاری تو ہونی چاہئیے تھی۔ کوئی شخص اگر پانچ مرلے کا گھر یا کوئی فیکٹری بناتا ہے تو بھی اس کی فزیبیلٹی تیار کرتا ہے اور اس پر غور کرتا ہے ۔ یہ تو لگتا ہے کہ سیر کرتے کرتے آ گئے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ لوگ ڈیٹیں مارنے گئے تھے اور میدان جنگ میں آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اب ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ جوتا کدھر سے آ رہا ہے۔

حسن نثار نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ تو پکنک پر نکلے ہوئے تھے اور آگے میدان جنگ میں گھُس گئے۔ میرا مفروضہ یہی تھا کہ یہ پڑھے لکھے لوگ ہیں،انہوں نے کوئی مختلف قسم کے منصوبے بنائے ہوں گے۔میرا خون کھولتا ہے جب میں سنتا ہوں کہ یہ ٹاسک فورسز بنا رہے ہیں ۔ جتنی ٹاسک فورسز میں سنتا ہوں اتنی ہی مہذب گالیاں میرے منہ سے ان کے لیے نکلتی ہیں۔

یاد رہے کہ حسن نثار پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے قبل موجودہ حکومتی جماعت کے بہت بڑے حمایتی تھے اور الیکشن سے قبل انہوں نے لوگوں کو پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے پر قائل بھی کیا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی حسن نثار موجودہ حکومتی جماعت سے نالاں ہیں اور مختلف پروگراموں میں حکومتی کارکردگی پر بات کرتے پوئے اکثر حکومتی نمائندوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات