جامعہ الازہر کی طالبہ مرد ساتھی کو گلے لگانے پر یونیورسٹی سے خارج

منگل 15 جنوری 2019 11:50

جامعہ الازہر کی طالبہ مرد ساتھی کو گلے لگانے پر یونیورسٹی سے خارج
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) مصر کی جامعہ الازہر کی طالبہ کو مرد ساتھی کو گلے لگانے پر یونیورسٹی سے خارج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جامعہ الازہر کی انضباطی کونسل نے وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو اپنے ساتھی مرد کو گلے لگاتے دیکھنے کے بعد اسے یونیورسٹی کا وقار مجروح ہونے سے تعبیر دیتے ہوئے بے دخل کر دیا۔وڈیو میں مرد ساتھی پھولوں کا گلدستہ لئے طالبہ کو شادی کی پیشکش کر رہا ہے جس کو طالبہ نے قبول کرتے ہوئے اپنے ساتھی کو خوشی میں گلے لگایا۔مذکورہ وڈیوجامعہ الازہر میں نہیں بنائی گئی تھی البتہ مصر کی شمالی یونیورسٹی جامعہ المنصورہ کی ہے۔اس امر کی تصدیق جامعہ الازہر کے ترجمان احمد زاری نے بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :