واشنگٹن نے برف کی چادر اوڑھ لی،

لوگ کیپیٹل ہل کی ڈھلوان پر برف سے لطف اندوز ہوتے رہے

منگل 15 جنوری 2019 11:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) امریکہ کی تاریخ میں حکومت کی جزوئی بندش یا شٹ ڈاؤن جاری ہے تو دوسری طرف موسم نے انگڑائی لی ہے اور شہر کا رنگ ہی بدل دیا ہے جبکہ مزید برف پڑنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے،امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں یہ موسم کی پہلی برفباری تھی،لوگ کیپیٹل ہل کی ڈھلوان پر برف سے لطف اندوز ہوتے رہے، برف سے ساتویں امریکی صدر اینڈریو جیکسن کا مجسمہ اور بھی خوبصورت نظر آنے لگاجبکہ وائٹ ہاؤس کے ڈرائیو وے سے برف کو صاف کرنے کا کام ہو رہا ہے۔